جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

آسٹریلیا کیخلاف شاندار پرفارمنس، سری لنکا کو چیمپئنزٹرافی میں شامل کرنیکا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس کے بعد کرکٹ فینز نے سری لنکن ٹیم کو بھی آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں شامل کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ بنگلہ دیش سے زیادہ سری لنکا اس بات کی مستحق ہے کہ اسے چیمپئنزٹرافی میں شامل کیا جائے، صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سری لنکا کی جیت بہترین ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کچھ شائقین کا چیمپئنزٹرافی کے حوالے سے یہ بھی کہنا تھا کہ اسے 10 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ ہونا چاہیے اور سری لنکا کی ٹیم کو اس میں ہونا چاہیے تھا۔

چارتھ اسالنک کی قیادت میں بدھ کو پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف 49 رنز سے شاندار کامیابی حاصل کی، سری لنکن بولرز کے آگے کینگرو بیٹرز بری طرح ناکام نظر آئے۔

سری لنکا کے گیند بازوں نے 215 رنز کے معمولی ہدف کا دفاع کیا، آسٹریلیا کی ٹیم 34 اوورز میں صرف 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں