بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سری لنکا سے شکست ، قومی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں نمبرپر

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: سری لنکا سے سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستان کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوگئی، سات سال بعد پاکستان ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پھر ساتویں نمبر پر آگئی، ایک سال قبل پاکستان ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم تھی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ میں سری لنکا سے شکست کے بعد قومی ٹیم عالمی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کا شکار ہوگئی، سری لنکا سے شکست نے پاکستان کو ایک درجہ نیچے دھکیل دیا۔

دبئی میں کھیلے گئے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے آخری روز میزبان ٹیم317رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے248رنز پر ڈھیر ہوئی تو سری لنکا نے 2-0سے کلین سوئپ مکمل کرلیا۔


مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ رینکنگ کی نمبر ون ٹیم بن گئی


ایک سال قبل پاکستان ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم تھی لیکن نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے وائٹ واش اور ویسٹ انڈیز سے میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم رینکنگ میں نیچے گرتی رہی۔


 مزید پڑھیں: ٹیسٹ رینکنگ: یونس خان دنیا کے دوسرے بہترین بلےبازقرار


 حالیہ یواے ای میں پہلی بار پاکستان کو ہرانے کے بعد سری لنکا نے پاکستان سے چھٹی پوزیشن بھی چھین لی۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم تنزلی کا شکار ہے، قومی ٹیم کو سترہ میں سے گیارہ میں شکست ہوئی صرف چھ میں کامیابی حاصل ہوسکی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں