سری لنکن آف اسپنر سچترا سنانائیکے کو میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنانائیکے پر 2020 کی لنکا پریمیئرلیگ میں کھلاڑیوں کو فکسنگ پر اکسانےکا الزام تھا۔
الزام میں گرفتار سری لنکن پولیس 24 گھنٹے میں سنانائیکےکو عدالت میں پیش کرے گی۔
کرکٹ کمیونٹی اس وقت دنگ رہ گئی جب یہ خبر پھیلی کہ سینانائیکے کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے کرکٹ حلقوں میں میں صدمے کی لہر دوڑ گئی۔
اسپنر سنانائیکے نے ایک ٹیسٹ، 49ون ڈے، 24ٹی 20 میں سری لنکا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔