تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

سری لنکا: صدارتی محل میں گھسنے کی کوشش پر 21 مظاہرین گرفتار

کولمبو: پولیس نے صدارتی محل میں گھسنے کی کوشش کرنے والے 21 مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں اقتصادی بحران کے باعث مظاہرین نے صدر گوٹا بایا راجا پاکسے کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان صدر میں داخلے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے 21 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

کولمبو پیج نامی اخبار کے مطابق پولیس نے ایوان صدر میں داخلے اور وزارت خزانہ  کے خارجی دروازے پر مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے 21 افراد میں خواتین بھی شامل ہیں۔

 حکام کا کہنا ہےکہ عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد کے وزارت خزانہ کے دورے سے قبل علاقے کو مظاہرین سے پاک کرنے کےلیے یہ کاروائی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سری لنکا بدترین اقتصادی بحران کا شکار ہے، اور ملک میں ایندھن، کھانے پینے کی اشیا اور ادویات سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے، جس کے باعث 9 دسمبر سے اب تک سری لنکن صدر اور حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

سری لنکن حکومت کے اس وقت آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، سری لنکا  کو اس وقت  4 تا 5 ارب ڈالر کے قرضے درکار ہے

Comments

- Advertisement -