لاہور: پی سی بی کی جانب سے دو ٹیسٹ پاکستان میں کھیلنے کی دعوت پر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی وفد بھیجنے کی یقین دہانی کرادی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے دو ٹیسٹ پاکستان میں کھیلنے کی دعوت پر پی سی بی اور سری لنکن بورڈ کے درمیان رابطہ ہوا، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی وفد اگست میں پاکستان بھیجنے کی یقین دہانی کرادی۔
پی سی بی کے حکام سری لنکن بورڈ اگست میں پاکستان آئے گا، وفد کی پاکستان آمد کے بارے میں حتمی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرلنکن بورڈ ایک ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلنے پر تیار ہے جبکہ پی سی بی سیریز کے دونوں ٹیسٹ پاکستان میں کرانے کا خواہش مند ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز اکتوبرمیں شیڈول ہے۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو سیکورٹی وفد بھجوانے کی یقین دہانی کرادی
سری لنکا کرکٹ بورڈ کا وفد اگست میں پاکستان آئے گا
وفد کی پاکستان آمد کے بارے میں حتمی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سریز اکتوبر میں شیڈول ہے#PAKvSL pic.twitter.com/A8q6d3FB5z— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 22, 2019
یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا، دسمبر اور جنوری میں سری لنکا سے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔
قومی ٹیم جنوری میں ہی بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹوینٹی میچز بھی کھیلے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پی ایس ایل نے کلیدی کردار ادا کیا، دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے آٹھ میچز کراچی میں ہوئے تھے، جن میں انٹرنیشنل کرکٹ کے بڑے ستاروں نے شرکت کی تھی۔