جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سری لنکا کا ہائی پرفارمنس اسپورٹس کمپلیکس وزیراعظم عمران خان کے نام سے منسوب

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: سری لنکا میں وزیراعظم عمران خان کو بطور کھلاڑی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہائی پرفارمنس اسپورٹس کمپلیکس عمران خان کے نام سے منسوب کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں سری لنکن پارلیمنٹ اسپیکر اور وزیرکھیل کیجانب سے ظہرانہ دیا گیا ، تقریب کااہتمام وزیراعظم کو بطور کھلاڑی خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کیا گیا۔

تقریب میں سری لنکا کے وزرا، پارلیمنٹیرینز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی ، جس میں وزیراعظم کو ہائی پرفارمنس اسپورٹس کمپلیکس کا مجوزہ منصوبہ پیش کیاگیا، ہائی پرفارمنس اسپورٹس کمپلیکس وزیراعظم عمران خان کےنام سےمنسوب ہوگا۔

اس موقع پر عمران خان کےکرکٹ کیریئرسےمتعلق ایک دستاویزی فلم کی نمائش کی گئی جبکہ عمران خان نے بطور کھلاڑی، سیاسی رہنما اور وزیراعظم اپنے تجربات بیان کیے۔

سری لنکا کے یوتھ اینڈاسپورٹس منسٹر نے وزیراعظم کو میمورنٹوپیش کیا جبکہ وزیراعظم نے ورلڈکپ جیتنے والے سری لنکن کھلاڑیوں اور ارجن راناٹنگاکی تعریف کی اور اپنا دستخط شدہ کرکٹ بیٹ سری لنکن وزیر کھیل کو پیش کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں