ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

سری لنکن بولنگ اٹیک زخموں سے چور چور، اہم بولرز ان فٹ

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ فاسٹ بولر مادوشنکا انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز دلشان مدوشنکا انجری کی وجہ سے ایشیا کپ میں شریک میزبان ٹیم کے ٹائٹل کے دفاع سے محروم رہیں گے۔

سری لنکا جمعرات کو پالے کیلے میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنے افتتاحی میچ سے قبل فرنٹ لائن گیند باز مادوشنکا کے ان فٹ ہونے سے پریشان ہے۔

- Advertisement -

تیز رفتار کھلاڑی دشمنتھا چمیرا بھی کندھے کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گے جبکہ اسپنر وینندو ہسرنگا ران میں تناؤ کے سبب گروپ مرحلے سے باہر رہیں گے۔

تیز گیند باز لہیرو کمارا کی بھی بار بار آنے والے سائیڈ اسٹرین کے باعث شرکت مشکوک ہے۔

کاسن راجیتھا، پرمود مدوشن، اور متھیشا پاتھیرانا کو سری لنکا کے بولنگ یونٹ کے لیے بلائے جانے کا امکان ہے۔ سری لنکا اور پاکستان 30 اگست سے 17 ستمبر تک ہونے والے ٹورنامنٹ کی مشترکہ میزبانی کر رہے ہیں، جس میں بھارت، نیپال، بنگلہ دیش اور افغانستان بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں