جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سری لنکن نیوی نے سمندر میں ڈوبنے والے 2ہاتھیوں کو بچالیا

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو : سری لنکا میں بے چارے ہاتھی سمندر میں پھنس گئے، سری لنکن نیوی نے بروقت کارروائی کر کے دونوں ہاتھیوں کو گہرے پانی سے نکال کر بچا لیا۔

ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے ہاتھیوں کو نہ بخشا، بے چارے ہاتھی پانی کے تیز بہاؤ سے اپنا توازن کھو بیٹھے اور بہتے ہوئے بیچ سمندر میں جا پہنچے، ساحل پر معمور کوسٹ گارڈ کو سمندر میں ہاتھیوں کی سونڈیں نظر آئیں، جس سے انہیں ہاتھیوں کے ڈوبنے کا اندازہ ہوا۔

جس کے بعد نیوی کے اہلکاروں نے رسیوں کی مدد سے پانچ گھنٹے میں کھینچ کر ہاتھیوں کو پانی سے باہر نکالا اور انھیں امداد دی۔

سری لنکن بحریہ کے مطابق ان دونوں ہاتھیوں کو کنارے تک لانا بہت مشکل عمل ثابت ہوا۔ اس کے لیے نیوی کے سپاہی، غوطہ خوروں ، ٹگ بوٹس اور بڑی رسیوں کے ذریعے دونوں ہاتھیوں کو خشکی کی جانب لے جایا گیا۔


مزید پڑھیں : بیچ سمندر میں ڈوبنے والے ہاتھی کو سری لنکن نیوی نے بچا لیا


یاد رہے کہ دو ہفتے قبل بھی ان اہکاروں نے ایک ہاتھی کے بچے 8 کلومیٹر دور تک پانی میں چلے گئے تھے، جنھیں سمندر سے بارہ گھنٹے میں باہر نکالا تھا جبکہ یوی اہلکاروں نے ہاتھی کو بچنے کو معجزہ قرار دیا۔

خیال رہے کہ سمندر کے ساتھ ہی ایک اتھلی کھارے پانی کی جھیل (لگون) ہے، جسے عبور کرکے ہاتھی کبھی کبھی براہِ راست سمندر تک آجاتے ہیں۔

رواں سال مئی میں بحریہ نے 20 وہیلوں کی جان بچائی تھی جو بھٹک کر ساحلوں پر آگئی تھیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں