ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سری لنکا کی بنگلہ دیش کو شکست پاکستان کو فائدہ پہنچا گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 328 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی جس کا فائدہ پاکستان کو پہنچا ہے۔

سلہٹ ٹیسٹ میں 511 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 182 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، بنگلہ دیش کے مومن الحق 87 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، سری لنکن بولر کاسن رجیتھا نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پہلی اننگز میں 280 اور دوسری اننگز میں 418 رنزبنائے تھے جبکہ بنگلا دیش ٹیم پہلی اننگز میں 188 اور دوسری میں 182رنز بنا سکی۔

- Advertisement -

تاہم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل  پر ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کا پہلا نمبر  برقرار ہے، ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل  پر آسٹریلیا دوسرے  اور  نیوزی لینڈکا  تیسرا نمبر ہے۔

ویسٹ انڈیز  پانچویں، بنگلادیش اور  سری لنکا مشترکہ طور  پر چھٹے نمبر  پر موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں