جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

سری لنکا پاکستان کو ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل میں‌ پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: سری لنکا پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 253 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا اور دو وکٹوں سے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

ایشیا کپ کا فائنل سری لنکا اور بھارت کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -

کوشل مینڈس نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اسالانکا نے 49 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، سدھیرا سمراوکرما 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے تین وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی دو اور شاداب خان ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

 پاکستان نے مقررہ 42 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے تھے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 253 رنز کا ہدف دیا تھا۔

عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں، عبداللہ شفیق 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد رضوان نے 86 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

افتخار احمد نے بھی 47 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

فخر زمان پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان بابر اعظم 29 رنز کر اسٹمپڈ ہوئے۔ محمد نواز 12 رنز بناسکے۔

سری لنکا کی جانب سے پتھیرانا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، پرامود مدھوشن نے دو اور ویلا لاگے، تھکشانا  نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے جا رہے اہمیت کا حامل میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا تاہم بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔ بارش کے باعث میچ 45، 45 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر بابراعظم کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گئے، امام الحق کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

عبداللہ شفیق، محمدحارث، محمدنواز، زمان خان، وسیم جونیئر، محمدرضوان، افتخاراحمد، شاداب خان، شاہین آفریدی بھی ٹیم کاحصہ ہیں۔

بارش کی مداخلت کے باعث میچ کے مختصر دورانیے کا کرائے جانے کا بھی امکان ہے اگر یہ میچ بیس بیس اوور کا ہوا تو کس ٹیم کا چانس ہوگا اس حوالے سے ماہرین کرکٹ نے اے آر وائی نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے بہتر چانس کا امکان ظاہر کیا۔

اسپورٹس رپورٹر شاہد ہاشمی نے کہا کہ کرکٹ میں ہر دن اور میچ نیا ہوتا ہے۔ سری لنکا کی پوری ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے بالخصوص بھارت کے خلاف ان کی کارکردگی سب کے سامنے ہے نوجوان اسپنر ویلالج کو کھیلنا پاکستانی بیٹرز کے لیے آسان نہ ہوگا تاہم بارش کی وجہ سے اگر میچ مختصر اوور کا ہوا تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا کہ ون ڈے میں اسپنر کے 10 اوور کے بجائے 4 اوور جھیلنا آسان ہوگا اور ویسے بھی پاکستان کی زیادہ تر ٹیم ٹی 20 کی سلیکشن ہے۔

پروگرام میں میزبان نجیب الحسنین نے آؤٹ آف فارم اوپنر فخر زمان کی جگہ اسپیشلسٹ اوپنر عبداللہ شفیق کے بجائے محمد حارث کو ٹیم میں شامل کیے جانے سوال اٹھایا کہ جب بینچ پر اسپیشلسٹ اوپنر عبداللہ شفیق موجود ہے تو محمد حارث جو مڈل آرڈر میں کھیلتے ہیں اور کبھی اوپن نہیں کیا ان کے انتخاب کا جواز کیا ہے؟

سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ فخر زمان کی جگہ آئیڈیل تو عبداللہ شفیق ہی ہے لیکن ہمیں اس کے لیے گہرائی میں دیکھیں کہ ٹیم میں فخر اور امام کیوں اوپن کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ فخر تیز جب کہ امام الحق قدرے سنبھل کر اننگ بناتے ہیں اور ایک دوسرے کو بیک اپ کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں