بنگلہ دیش کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں سری لنکا نے کلین سویپ کرلیا۔
چٹاگانگ میں دوسرا ٹیسٹ مہمان ٹیم نے 192 رن سے جیت لیا، سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 511 رنز کے جواب میں میزبان ٹیم 318 رنز پر ہمت ہار گئی۔
کمارا نے چار اور مینڈس نے تین وکٹیں اڑائیں۔
- Advertisement -
سری لنکا کے کمیندو مینڈس کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگ میں 531 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جبکہ دوسری اننگ 157 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگ میں 178 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور دوسری اننگ میں 318 رنز بناسکی۔