سری لنکا میں مہنگائی اور ملک کے دیوالیہ ہونے پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے جس کے بعد مظاہرین نے راجا پکسے کے صدارتی محل پر دھاوا بولا اور وزیراعظم وکرما سنگھے کے گھر کو نذر آتش کردیا تتھا۔
سوشل میڈیا پر مظاہرین کی متعدد تصاویر اور ویڈیو وائرل ہورہی ہیں جس میں صدارتی محل میں مظاہرین ناصرف تیراکی کررہے ہیں بلکہ راجا پکسے کے زیر استعمال اشیا کو کھا بھی رہے ہیں۔
اب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وزیراعظم وکرماسنگھے کے بستر پر انہیں ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر بنے دیکھا جاسکتا ہے۔
مظاہرین ریسلرز ناصرف داؤ پیج لگا رہے ہیں بلکہ ریفری گنتی کرکے ہارنے اور جیتنے والے شخص کا فیصلہ بھی کررہا ہے۔
مذکورہ ویڈیو سری لنکا ٹویٹ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کی گئی ہے جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر مزاحیہ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
Video – #WWE Wrestling on Prime Minister's bed at Temple Trees 😃#LKA #SriLanka #SriLankaCrisis #SriLankaProtests pic.twitter.com/5f2zE9uqLD
— Sri Lanka Tweet 🇱🇰 💉 (@SriLankaTweet) July 10, 2022
What's happening In-side the Prime Minister's official house – Temple Trees! #lka #srilanka #colombo pic.twitter.com/Mk7boe8g4i
— RJ Saksi™ (Media Professional) (@saksivarnan) July 10, 2022