کلکتہ: آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آج میں افغانستان کا مقابلہ دفاعی چیمپئن سری لنکا سے ہوگا۔
افغانستان اورسری لنکا کی ٹیمیں پہلی بارٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مدمقابل ہوں گی لہذا دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کی خوبیوں اور خامیوں سے انجان ہیں۔
نئے کوچ انضمام الحق کی سربراہی میں افغانستان کی ٹیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں عمدہ کھیل پیش کیا اورسری لنکا کے لئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔
افغانستان کی کمزور کڑی بیٹسمینوں کی غیرمستقل مزاجی اورناتجربے کاری ہوگی، دوسری جانب سری لنکا کی ٹیم میں سینئیر کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ نے ٹیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے جس کا فائدہ افغانی اٹھاسکتے ہیں
سری لنکا آخری دس میں سے صرف دو ٹی ٹوئنٹی ہی جیت سکا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔