تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سری لنکا نے بھارت سے ٹی 20 سیریز جیت لی

کولمبو: سری لنکا نے بھارت کو آخری ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر 2-1 سے سیریز جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 81 رنز پر ڈھیر ہوگئی جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 14.3 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔

ونندو ہسارنگا کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور ابتدائی 5 وکٹیں صرف 36 رنز پر گر گئیں۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو 23 رنز بنا کر نمایاں رہے باقی کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکا۔

سری لنکا کے ونندو ہسارنگا نے چار، چمیرا اور مینڈس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کے دھنن جیا ڈی سلوا 23 اور ونندو ہسارنگا 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، بھنوکا اور اویشکا فرننڈو نے بالترتیب 18 اور 12 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت کی جانب سے راہول چاہر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھی سری لنکا نے بھارت کو شکست دی تھی اور سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی، آخری میچ میں کامیابی حاصل کرکے میزبان ٹیم نے سیریز 2-1 سے جیت لی۔

Comments

- Advertisement -