The news is by your side.

Advertisement

لاہور،مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے سری لنکن فوج کی آمد

راولپنڈی :  18 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے سری لنکن فوج کا دستہ لاہور پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ساتھ 16 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں 18 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہونے جا رہی ہیں اس حوالے سے غیر ملکی فوجوں کی دستوں کی آمد کا آغاز شروع ہوگیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق فوجی مشقوں میں شرکت کیلئے 16 ممالک میں سب سے پہلا سری لنکن فوج کا 25 رکنی دستہ لاہور پہنچ گیا ہے جب کہ دیگر 15 ممالک کے دستے بھی ایک ایک کر کے جلد لاہور پہنچ جائیں گے جس کے بعد مشترکہ مشقوں کا آغاز 18 اکتوبر سے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اعلی فوجی افسران نے لاہور ایئرپورٹ پر سری لنکن فوج کے 25 رکنی دستے کا پُرتپاک استقبال کیا اور تمام افسران کو مہمان خانے لے گئے جہان اُن کے قیام و طعام کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہناتھا کہ فوجی مشقوں کا مقصد اہلکاروں کی جسمانی اور فوجی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے جس میں 16ممالک کے دستے شریک ہوں گے۔

واضح رہے اس قبل روسی فوج کا ایک دستہ بھی پاکستان آیا تھا جس کے مشترکہ فوجی مشقیں کی گئی اور دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں