ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سری لنکن کھلاڑی پاکستانی کھانوں کے شوقین نکلے، بریانی کو پسندیدہ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سری لنکن اوپنر گونا تھیلاگانے پاکستانی کھانوں کے شوقین نکلے اور انہوں نے بریانی کو بہترین کھانا قرار دے دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سری لنکن اوپنر دونوشکا گونا تھیلاکا کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی یہاں سے ملنے والی محبتیں کبھی نہیں بھولوں گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، ہماری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اس دورے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، کل کے میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے ۔

سری لنکن اوپنر کا کہنا تھا کہ لاہور آکر بہت خوشی ہوئی ہے اور یہاں سے ملنے والی محبت یاد رہے گی ۔

بعد ازاں سری لنکن اوپنر اوشنکا گونا تھیلاگا نے میڈیا گیلری کا دورہ کیا اور وہاں پر  آویزاں یادگاری تصاویر دیکھیں۔ مہمان کھلاڑی نے اونر بورڈز بھی پڑھے، انہوں نے قذافی اسٹیڈیم کی گیلری کا بھی دورہ کیا۔

اسٹار کرکٹر نے گیلری میں اویزاں تصاویر اور کھلاڑیوں کے تاریخی ریکارڈ بھی دیکھے، قذافی اسٹیڈیم کی گیلری میں لگی بانی پاکستان کی تصویر کے بارے میں مہمان ٹیم کے کھلاڑی کو بریفنگ دی گئی ۔ دریں اثناء دونوں ٹیموں نے کل ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کی پریکٹس بھی کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں