تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’آئی ایم ایف سے مذاکرات میں بطور ’دیوالیہ ملک‘ شریک ہیں‘

کولمبو: سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں بطور دیوالیہ ملک شریک ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن وزیراعظم وکرما سنگھے نے کئی ماہ سے بدترین معاشی بحران کا شکار ہونے کے بعد ملک کے دیوالیہ ہونے کا اعتراف کرلیا۔

پارلیمنٹ سے خطاب میں سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کا کہنا تھا کہ سری لنکا دیوالیہ ہو گیا ہے اور معاشی بحران اگلے سال کے آخر تک جاری رہنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس سال شدید کساد بازاری ہو جائے گی جبکہ خوراک، ایندھن اور دواؤں کی قلت برقرار رہے گی ہم 2023 میں بھی مشکلات کا شکار رہیں گے۔

سری لنکن وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں بطور دیوالیہ ملک شریک ہیں، دیوالیہ ہونے کی وجہ سے آئی ایم ایف کو قرضوں کی پائیداری سے متعلق ہمیں ایک الگ منصوبہ دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف اس منصوبے سے مطمئن ہوگا تو ہم اگست تک کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں، آئی ایم ایف نے گزشتہ ہفتے سری لنکا سے معاہدے میں مزید کام ہونے کا کہا تھا۔

Comments

- Advertisement -