اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سری لنکا کے وزیر کھیل عمران خان کا دستخط شدہ بلا ملنے پر خوشی سے نہال

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: سری لنکا کے وزیر برائے کھیل اور امورِ نوجوانان نمل راجا پکسا نے وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ ملنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

سری لنکا کے وزیر برائے کھیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران خان کے دستخط شدہ بلے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں وزیراعظم عمران خان صاحب کے اس دستخط شدہ تحفے کا دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں عمران خان کے اس پیار اور محبت کو رہتی دنیا تک یاد رکھوں گا، ان کی عمر درازی اور زندگی میں کامیابی کے لیے ہمیشہ دعا گو ہوں‘۔

نمل راجا نے بیٹ دینے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سری لنکا پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سری لنکا کا دو روزہ کامیاب دورہ مکمل کر کے وطن واپس لوٹے ہیں، سری لنکا پہنچنے پر عمران خان کا سری لنکن وزیراعظم نے استقبال کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں