کراچی: سری لنکا کی ٹیم شیڈول کے مطابق پچیس ستمبر کو کراچی پہنچے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
پہلے سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 5، 7 اور 9 اکتوبر کو ہونا ہے۔
سری لنکا کے وزیر کھیل ہارین فرنینڈونے گذشتہ ماہ ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلے گی۔
بعد ازاں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر سے فون پر بات کی تھی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پہلے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی اور اس کے بعد دونوں ممالک میں ٹیسٹ سیریز ہوگی۔
یہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی کی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہے۔