اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سری لنکا پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پر آمادہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام‌آباد : سری لنکا کی جانب سے پاکستان میں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کی رضامندی کے بعد پاک سرزمین پر انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی راہ ہموار ہوتی نظر آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا پاکستان کی سرزمین پر میچ کھیلنے کوتیار ہوگیا ہے اور یوں لگتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاوشیں اور شائقین کرکٹ کی دعائیں پوری ہونے کا وقت آگیا ہے۔

پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر اچھی خبر دیتے ہوئے سری لنکن بورڈ کے صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کم از کم ایک ٹی ٹوئنٹی پاکستان میں کھیل سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر تھلنگا سوماتھی پالا نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ میری ٹیم کم از کم ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلنے لاہور ضرور آئیں گے۔

اجلاس کے بعد تحریری بیان میں سری لنکن بورڈ کے صدر نے کہا ہماری سیکیورٹی ٹیم پاکستان کا دورہ کرچکی ہے جس کی رپورٹ بھی مثبت ہے اور خاص طور پر لاہور کو کلیئر قرار دیا ہے۔

سری لنکن بورڈ کے صدر کا کہنا تھا کہ سمتبر میں پاکستان سے تین ٹی ٹوئنٹی کھیلنی ہیں اور اس سیریز میں پوری کوشش ہوگی کہ کم از کم ایک میچ پاکستان میں ہو۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کہتے ہیں کرکٹ بحالی کے فیصلے پر سری لنکا کا مشکور ہوں اور اگر ایک مرتبہ سری لنکا نے پاکستان کا دورہ کرلیا تو دوسری ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔

خیال رہے 2009 میں سری لنکا ٹیم پر لاہور میں حملے کے بعد سے پاکستان میں بین الااقوامی کرکٹ کا یہ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہوگا گو پی ایس ایل کے فائنل میں بین الااقوامی کرکٹرز ضرور پاکستان آئے تھے لیکن آٹھ برس بیت جانے کے باوجود کوئی بیرونی ٹیم پاکستان میچ کھیلنے نہیں آئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں