بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

مقبوضہ وادی: بھارتی فوج کی بربریت برقرار، مزید 3 کشمیری شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے بربریت اور درندگی کی انتہا کردی، آئے دن کشمیریوں کی شہادتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، آج بھی 3 نہتے نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ وادی کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن میں شہید کیا، اور علاقے کو مکمل طور پر محاصرہ کررکھا ہے۔

قابض فوج نے نام نہاد آپریشن کے نام پر ناصرف کشمیریوں کو شہید کیا بلکہ گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی، بھارتی فورسز نے احتجاج کرنے والے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 4 کشمیری شہید

قابض بھارتی فوج نےنام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کئی گھروں کو بھی مسمارکردیا، کشمیری عوام بڑی تعداد میں باہرنکل آئے، اور قابض بھارتی فوج کی کارروائیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا، کئی مقامات پر بھارتی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس اور لوہے کے چھروں کا استعمال کیا جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں مہلک وباء کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سر توڑ کوششیں جاری ہیں، اس دوران بیماری سے روکنے کے لیے ہر ملک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے لیکن مودی حکومت نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران بھی کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں