سری نگر : بھارتی فوج نے کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی، ایک نوجوان کو گاڑی کے تلے کچل دیا جبکہ دو افراد کو گولیوں سےبھون دیا گیا، سری نگر میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی بدستور جاری ہے، سری نگر میں بھارتی فورسز نے مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والے ایک نوجوان کو گاڑی سے کچل کر جبکہ دیگر دو کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
احتجاج کو روکنے کے لئے سری نگر میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی جارحیت بدستور بے قابو۔ ظلم کیخلاف احتجاج کرنے والے کو بھارتی فوجیوں نے گاڑی سے کچل ڈالا،۔
کشمیر کے گلی محلوں میں بھارتی فورسز سرچ آپریشن کی آڑ میں ہر روز کشمیری نوجوانوں کو شہید اور گرفتار کررہی ہیں لیکن عالمی طاقتیں اس ظلم کو روکنے کے لئے کچھ نہیں کررہی ہیں۔
مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید
سرینگر سمیت مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے، شوپیاں، کلگام اور دیگر قصبوں اورشہروں میں بھارتی مظالم کیخلاف ہڑتال ہے، دکانیں، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے، حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو مذبحہ خانے میں تبدیل کردیا گیا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔