جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

فلم ’ڈنکی‘ کیسی ہوگی؟ شاہ رخ خان نے تفصیلات مداحوں کو بتا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی آئندہ ریلیز کی جانے والی فلم ’ڈنکی‘ سے متعلق کچھ تفصیلات مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’سنجو‘ جیسی متعدد بلاک بسٹر فلمیں دینے کے بعد نامور فلم ہدایت کار راج کمار ہرانی ایک مرتبہ پھر ڈرامہ کامیڈی فلم ’ڈنکی‘ لے کر آ رہے ہیں۔

فلم میں مرکزی کردار کیلیے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کا چناؤ کیا گیا ہے۔ اداکار نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فلم کی کچھ تفصیلات شیئر کیں۔

ایک مداح نے پوچھا کہ فلم کیسے بنائی جا رہی ہے؟ اس کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ ڈنکی مکمل ہوگئی اور اپنی زندگی کی طرح بہت خوبصورت ہے۔

دوسرے مداح نے پوچھا کہ کیا ہمیں فلم میں کوئی ایکشن سین دیکھنے کو ملے گا؟

اس پر سُپر اسٹار نے بتایا کہ ’فلم مزاحیہ اور جذباتی ہے۔ یہ راجو سر (راج کمار ہرانی) کی دنیا ہے بھائی۔ تھوڑا سا ایکشن میں نے ڈال دیا ہے لیکن پتا نہیں سر رکھیں گے یا نہیں کیونکہ وہ ایک ایڈیٹر بھی ہیں نا۔‘

مداحوں کے ساتھ گفتگو میں شاہ رخ خان نے ایک بار پھر تصدیق کی ہے کہ فلم 22 دسمبر 2023 کو ہی سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔

راج کمار ہرانی کی فلمیں صرف تفریح کیلیے ہی نہیں جانی جاتی ہیں بلکہ یہ جذباتی بھی ہوتی ہیں۔ اگر ’ڈنکی‘ بھی اسی جادو کو دہراتی ہے تو یہ باکس آفس پر ایسے ریکارڈ بنائے گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔

فلم جیو اسٹوڈیو، ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور راج کمار ہرانی فلمز کے بینر تلے پروڈیوس کی جا رہی ہے جس میں ہیروئن کا کردار تاپسی پنو نبھائیں گی جبکہ بومن ایرانی بھی اس کا حصہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں