بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ہنی سنگھ نے شاہ رخ خان سے تھپڑ پڑنے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: مشہور بھارتی ریپر یو یو ہنگی سنگھ نے بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان سے تھپڑ پڑنے کے معاملے پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔

ہنی سنگھ نے طویل عرصے بعد بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے مشہور گانے ’چار بوتل ووڈکا‘ اور شاہ رخ خان سے تھپڑ کھانے کی خبروں پر کھل کر بات کی۔

یاد رہے کہ ماضی میں ریپر اور بالی وڈ اسٹار کے درمیان جھگڑے کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم اب ہنی سنگھ نے ان قیاس آرائیوں پر روشنی ڈالی ہے۔

انٹرویو میں جب رپیر سے پوچھا گیا کہ کیا واقعی بالی وڈ اسٹار نے انہیں تھپڑ مارا تھا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ میں یہاں اس کا جواب نہیں دے سکتا، آپ اس کے بارے میں نیٹ فلکس پر میری دستاویزی فلم میں دیکھیں گے۔

تاہم انہوں نے یہ وضاحت ضرور دی کہ شاہ رخ خان نے ان پر کبھی ہاتھ نہیں اٹھایا۔

فلم ’چنئی ایکسپریس‘ کے دوران شاہ رخ خان کے ساتھ ہنی سنگھ کا تعاون اور اس کے بعد ’چار بوتل ووڈکا‘ کی ریلیز نے ریپر کے باغی جذبے اور عزم کو اجاگر کیا۔

شاہ رخ خان نے ابتدائی طور پر اس گانے کو ریلیز نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن ہنی سنگھ اپنے فیصلے پر قائم رہے۔

ریپر کے مطابق جب انہوں نے بالی وڈ استار کیلیے گانا چلایا تو وہ حیران رہ گئے اور مشورہ دیا کہ اس کی ریلیز روک دو۔ شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’تو پاگل ہے کیا؟ یہ کیا گانا بنایا ہے؟ یہ ضرور فلاپ ہوگا اور تمہیں گالیاں بھی پڑیں گی‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں