پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کے لیے’ماہرنفسیات‘ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ: بھارت کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان پر فلمائے گانوں کے ہوتے انہیں کسی ماہرنفسیات کی ضرورت نہیں ہے۔

معروف عالیہ بھٹ نے یہ بات بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمزکو دئیے گئے انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ وہ کنگ خان کی بہت بڑی مداح ہیں اور شاہ رخ کے گانے انہیں یاسیت سے محفوظ رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

عالیہ بھٹ نے مزید کہاکہ جب تک شاہ رخ خان کے گانے موجود ہیں انہیں ڈپریشن کے دوران کسی ماہرنفسیات کی ضرورت نہیں ہے۔

عالیہ بھٹ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ شاہ رخ خان کی اتنی بڑی مداح ہیں کہ جب ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ ریلیز ہوئی تو انہوں نے اپنا ہیئراسٹائل کاجل کی طرح کابنوالیا تھا۔

عالیہ بھٹ نے اپنے کیرئرکا آغاز’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے کیا تھا اوروہ عنقریب ایک فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل جلوہ گرہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں