پیر, جون 17, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان اور تاپسی پنو کا خطرناک قیدیوں سے سامنا کب ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ تاپسی پنو آئندہ چند روز میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’ڈنکی‘ کیلیے پُرجوش ہیں جس کا ہر سو چرچا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ڈنکی‘ کی ریلیز سے قبل ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی جانب سے یوٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں شاہ رخ خان، تاپسی پنو اور ہدایت کار راج کمار ہیرانی شوٹنگ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں شاہ رخ خان نے ایک تصویر دکھائی جس کے مطابق فلم کا ایک سین اصلی جیل میں شوٹ کیا گیا۔

- Advertisement -

راج کمار ہیرانی نے اس بارے میں بتایا کہ یہ اصلی جیل میں شوٹ کیا گیا سین ہے، میں ہالی وڈ فلموں میں اکثر ایسے مناظر دیکھا کرتا تھا اور سوچتا تھا ہمارے جیل ان سے مختلف ہوں گے۔

نامور فلم ہدایت کار نے بتایا خواہش تھی کہ کبھی جیل میں شوٹنگ کرنے کا موقع ملے اور بالآخر مل گیا، ہم نے قیدیوں کی موجودگی میں عکس بندی کی۔

اس پر شاہ رخ خان نے کہا ’قیدی بہت خطرناک تھے۔‘

ویڈیو میں تاپسی پنو نے بتایا کہ جس جگہ ہم شوٹنگ کر رہے تھے وہاں بہت سارے قیدی تھے جو وقفے وقفے سے کھڑکیوں سے جھانک کر ہمیں دیکھ رہے تھے، شاہ رخ خان سمجھے وہ ان کے مداح ہیں۔

’ڈنکی‘ 21 دسمبر 2023 کو ریلیز کی جائے گی جس کیلیے اسٹارز کے مداح پُرجوش ہیں۔ اس کا ساؤتھ انڈین اداکار پربھاس کی فلم ’سالار‘ سے کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں