ممبئی: بالی وڈ پر تین دہائیوں سے راج کرنے والے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کا 32 سال پرانا خواب بلآخر پورا ہوگیا۔
شاہ رخ خان کو بالی وڈ میں ’کنگ آف رومانس‘ کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن وہ اس شناخت کو بالکل بھی پسند نہیں کرتے۔
ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ 32 سے قبل جب بالی وڈ میں قدم رکھا تو ایکشن ہیرو بننے کی خواہش تھی لیکن مجھے رومانوی ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا۔
متعلقہ: پٹھان ریلیز ہونے سے قبل ایک اور تنازع کا شکار
انہوں نے بتایا کہ میں ایکشن ہیرو سے اپنی شناخت کروانے میں ناکام رہا تاہم اب میرا پرانا خواب فلم ’پٹھان‘ کے ذریعے پورا ہوگیا ہے۔
شاہ رخ خان رواں ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘ میں ایک جاسوس کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں دپیکا پڈوکون، جان ابراہم و دیگر اداکار بھی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔
متعلقہ: شاہ رخ خان نے اپنے پہلے پیار کے بارے میں خاموشی توڑ دی
اداکار نے انٹرویو میں بتایا کہ ’پٹھان‘ بھی میری دیگر فلموں کی طرح دل کے قریب ہے، ایک اچھی فلم سے مداحوں کو محظوظ کیے ہوئے عرصہ ہوگیا، امید ہے ’پٹھان‘ دیکھنے والے لطف اندوز ہوں گے۔