اشتہار

سحر و افطار میں گیس کب ملے گی؟ سوئی سدرن نے اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ رمضان میں صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک اور رات 10 بجے سے 3 بجے تک گیس کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان میں سحر اور افطار میں گیس کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے شیڈول جاری کردیا۔

ایس ایس جی سی نے بتایا کہ سحرو افطارکے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائےگی، رمضان میں صبح 9سے دوپہر 3بجے تک اور رات 10 بجے سے 3 بجے تک گیس کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن سحری،افطارکےاوقات میں گیس فراہمی یقینی بنائےگا، ہرسال گیس کےملکی ذخائرمیں 8 سے 10 فیصد تک کمی کا سامنا ہے تاہم گیس کےبہتر پریشر کو یقینی بنانے کے لئے پروفائلنگ کو جاری رکھا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں