منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

گیس کے بلوں میں گیزر کے چارجز لگا کر بھیج دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گیس صارفین سےگیزر چارجز کے نام پر بلاتفریق اربوں روپے وصولی کی مہم کے دوران گھروں میں گیزر موجود نہ ہونے کے باوجود اضافی بل بھیج دیےگئے۔

ایس ایس جی سی نے صارفین کو کونیکل بیفل کے نام پر 2085 روپے کے اضافی بل بھیج ڈالے۔ 32 لاکھ صارفین کے نیٹ ورک میں اب تک لاکھوں صارفین اضافی بل سے پریشان ہیں۔

صارفین گھروں میں گیزر موجود ہیں یا نہیں بل میں اضافی پیسے لگا کر بھیج دیئے گئے۔ کونیکل بیگل لگانے سے پہلے ہی صارفین کو بلوں میں اضافی پیسے لگا کر بھیج دیے۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

صارفین کی شکایت پر اوگرا نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیزر میں کونیکل بیفل لگانے کی اجازت دی ہے صارفین کے بلوں میں کمی اور تحفظ کیلئےکونیکل بیفل کی اجازت دی۔

ترجمان نے کہا کہ گیزر موجود نہ ہونے کے باوجود پیسے چارج ہونے پر کمپنی یا اوگرا سے شکایت کی جائے۔

ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ کونیکل بیفل تنصیب کیلئے سروے کیا گیا ہےکونیکل بیفل چارجز اوگرا کی منظوری کے بعد عائدکیےگئے، ٹھیکیداروں نےکونیکل بیفل کی تنصیب شروع کردی ہے۔

ترجمان سوئی سدرن نے کہا کہ کونیکل بیفل کے معاملے میں شکایات پر قریبی سی ایف سی سےرابطہ کریں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں