کراچی: کم گیس پریشر اور لوڈ شیڈنگ سے متاثرہ صنعتوں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی( ایس ایس جی سی) کے مطابق سسٹم میں شدید کمی کے باعث انڈسٹری اور کیپٹو پاور کو 48 گھنٹے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ صنعتوں کیلئے ہفتہ 23 دسمبر صبح 8 بجے سے 25 دسمبر صبح 8 بجے تک گیس بند رہے گی، خلاف ورزی پر گیس 7 یوم تک بند کی جاسکتی ہے۔