منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

سوئی سدرن گیس کمپنی نے کے الیکٹرک کو گیس سپلائی بحال کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کے بعد ایس ایس جی سی کی جانب سےکےالیکٹرک کوگیس سپلائی بحال کردی گئی، کے الیکٹرک کو190 ایم  ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کے مسائل حل کر لیے گئے اور کےالیکٹرک اورایس ایس جی سی میں اضافی گیس فراہمی کامعاہدہ طےپاگیا۔

کے الیکٹرک نے ایس ایس جی سی کے بھیجے ٹی او آر پر دستخط کردیئے، جس کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی نے کے الیکٹرک کو فوری طور پر گیس بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئےعملدرآمد شروع کردیا۔

- Advertisement -

دستاویز کے مطابق کےالیکٹرک کو190ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جائے گی ، 130ایم ایم سی ایف بی قدرتی گیس اور60ایم ایم ایف ڈی آرایل این جی دی جائے گی۔

ایس ایس جی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے پرعملدرآمد نہیں کیا تو گیس کی فراہمی روکی جائے گی، کے الیکٹرک معاہدے کے تحت 7ارب زرضمانت بھی جمع کرائے گی جبکہ بقایاجات کیلئے سی اے فرم سے آڈٹ کرایا جائےگا۔

دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کے الیکٹرک کو مکمل گیس فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے لوڈشیڈنگ تب ختم ہوگی جب بل سوفیصد اداہوں گے، جہاں بجلی چوری ہوگی وہاں لوڈشیڈنگ بھی ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کراچی کے لیے جو کرسکتی تھی کیا، شہریوں کو بجلی بھی ملے گی اور پانی بھی، کے الیکٹرک کوسرکاری تحویل میں نہیں لیا جاسکتا، کے الیکٹرک نے لکھ کر دیا ہے، تمام پلانٹس سے پیداوار جاری ہے، کوئی پلانٹ بند نہیں۔

یاد رہے اس سے قبل گورنر ہاوس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف بھی شریک ہوئے۔


مزید پڑھیں : کراچی میں بجلی کا بحران: وزیر اعظم کی معاملات 15 روز میں حل کرنے کی ہدایت


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اجلاس کے دوران کراچی کے شہریوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک نے اپنی ذمہ داری بطریق احسن ادا نہیں کی اور غفلت کے مرتکب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا ہے اور کراچی کے عوام کی زندگی اجیرن ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو بجلی کے بحران سے نجات دلانے کیلئے بلاتعطل بجلی کی سپلائی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کیلئے بجلی کی سپلائی بہتر بنائی جائے گی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس اپنے معاملات 15 روز میں طے کریں تاکہ بجلی کی صورتحال بہتر ہوسکے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں