ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کے سرکاری اسپتالوں کی گيس منقطع کرنے کی تیاری کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) نے کراچی میں بڑے نادہندہ سرکاری اسپتالوں کی گيس منقطع کرنےکی تیاری کرلی اور 15 ستمبرتک کے آخری نوٹسزجاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) نے بڑےنادہندہ سرکاری اسپتالوں کی گيس منقطع کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے این آئی سی ایچ، لیاری جنرل اسپتال ودیگراسپتالوں کی گیس منقطع کرنےکی تیاری مکمل کرلی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹراماسینٹرسول اسپتال،سندھ گورنمنٹ اسپتال ، سول سروسزاسپتال اورآئی سی یو ٹراما سینٹر اینڈ کارڈک سینٹرکورنگی نادہندگان میں شامل ہیں۔

ایس ایس جی سی کے مطابق ان نادہندہ اسپتالوں کو متعدد بار گیس کے مد میں واجب الادا رقم جمع کرانے کے نوٹیسز جاری کئے گئے ، متعدد بار نوٹسز ملنے کے باوجود واجب الادا رقم ادا نہیں کی گٸی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ متعلقہ اسپتالوں کو15ستمبرتک کے آخری نوٹسزجاری کردیےگئے، مقررہ تاریخ تک رقم ادانہ کرنے پر گیس کنکشنز منقطع کر دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں : گیس کی سالانہ قلت 7.5 فیصد سے بڑھ رہی ہے

یاد رہے جولائی میں وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا تھا کہ گیس کے شعبے میں گھریلو اور صنعتی شعبے کی ضروریات بڑھ رہی ہیں،مقامی طور پر گیس کے محدود ذخائر فوری جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گیس معاملات کا تعلق کسی ایک صوبے سے نہیں بلکہ پورے ملک سے ہے،گیس معاملات پر باہمی مشاورت سے مستقبل کے لائحہ عمل کی ضرورت ہے، گیس شعبے سے متعلق حقائق مشترکہ مفادات کی کونسل کے سامنے رکھے جائیں،گیس شعبے کے نامور ماہرین سے مشاورت کا عمل شروع کیا جائے۔

خیال رہے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا تھا کہ ہمارےپاس 3.2 ارب مکعب فٹ گیس دستیاب ہے لیکن گیس کی سالانہ قلت 7.5 فیصد سےبڑھ رہی ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں