14 C
Dublin
منگل, جون 4, 2024
اشتہار

جشن آزادی پر باجے بیچنے اور خریدنے والوں کی شامت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جشن آزادی پر باجے بیچنے اور خریدنے والوں کی شامت آگئی ، ایس ایس پی ایسٹ نے باجے کی فروخت اور استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی پر باجوں کی خرید و فروخت سے متعلق عدالتی حکمنامہ ایسٹ پولیس تک پہنچ گیا ، ایس ایس پی ایسٹ نے ایس ایچ او سچل کو براہ راست حکم دے دیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ باجے کی فروخت اور استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

- Advertisement -

خط کے ساتھ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کا حکمنامہ بھی منسلک کیا گیا ہے، ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ہدایات کی سختی سےتعمیل کو یقینی بنایا جائے اور حکم کےتعمیل کی رپورٹ معزز عدالت میں دفترکومطلع کرکے جمع کرائیں۔

یاد رہے دو روز قبل جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے شہر میں جشن آزادی کے موقع پرباجے کی خریدو فروخت اور بجانے کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے ایس ایچ او شرافی گوٹھ اور سچل کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ باجے فروخت کرنے اور بجانے والوں کیخلاف کارروائی کرکے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں