لاہور: ایس ایس پی انویسٹی گیشنز نے جیل میں خواتین قیدیوں سے بدسلوکی کو مسترد کردیا اور کہا جیل میں کسی کے ساتھ بدسلوکی جیسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشنز انوش مسعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین قیدیوں سے کسی طرح بدسلوکی سوال پیدانہیں ہوتا، جیل میں خواتین کیساتھ بدسلوکی جیساکوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشنز نے بتایا کہ جیل میں خواتین سے ملاقات ہوئی، کوٹ لکھپت جیل میں ایک ایک کر کے سب خواتین سے بات ہوئی، خواتین کے گھر سے کپڑے بھی منگوائے گئے، خواتین قیدیوں کو فلٹر پانی دیا جا رہا ہے اور کولرز لگے ہوئے ہیں۔
خدیجہ شاہ سے متعلق انوش مسعود کا کہنا تھا کہ خدیجہ شاہ سے بھی ملا قات ہوئی ، خدیجہ شاہ کو آئے ہوئے دو تین دن ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ گائناکالوجسٹ بھی جیل میں ہمہ وقت موجود ہیں اور جیل میں لائبریری تک موجود ہے، میڈیکل کے مسائل پر بھی خواتین قیدیوں کوسہولت دی جارہی ہے، تمام قیدی خواتین ہمارے لیے برابر اور اہم ہیں۔