جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس، عمران خان اورطاہرالقادری کی جائیداد کی تفصیل طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : انسداددہشت گردی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ طاہرالقادری کی جائیداد کی تفصیل طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی‌‌ ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور پی اے ٹی کے سربراہ طاہر القادری کیخلاف ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت میں عمران خان اور طاہرالقادری کی تقاریر کی ویڈیوز جمع کردی گئیں، عدالت نے تھانہ سیکریٹریٹ سے عمران خان اور طاہرالقادری کی جائیداد کی تفصیلات طلب کرلیں اور پولیس کو ڈسٹرکٹ کلکٹر افسر، لاہور اور میانوالی سے جائیدادکی تفصیلات لینے کا حکم دیا۔

عدالت نے عصمت اللہ جونیجوسمیت دیگر گواہان کی طلبی کے سمن جاری کردئیے، انسپکٹرلیگل ایوب نے بتایا کہ عصمت اللہ جونیجو ایک سال سے امریکامیں کورس کیلئے مقیم ہیں اور 26ستمبر تک وطن واپس آئیں گے۔


مزید پڑھیں : عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم


عدالت نے آئندہ سماعت میں گواہان کو بیان قلمبند کرانے کیلئے پیش ہونے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 31اگست تک ملتوی کردیا۔

اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس میں مسلسل عدم حاضری پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے سال 2014ء میں اسلام آباد کے ریڈ زون میں دھرنا دیا گیا تھا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے جب پولیس نے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا تو جواب میں مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیا گیا تھا، جس میں ایس ایس پی جونیجو  زخمی ہوگئے تھے۔

مقدمہ 19 ستمبر 2014 میں درج کیا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں