تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...
Array

سینٹ کیٹس پہلی مرتبہ کیریبیئن پریمیئر لیگ کی فاتح قرار

کیریبیئن پریمیئر لیگ( سی پی ایل) کے فائنل میچ میں سینٹ کیٹس نے سینٹ لوشیا کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں سینٹ کیٹس کے ڈومینک ڈریکس نے شاندان بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جس سے سینٹ لوشیا پر شدید دباؤ بڑھا اور اس طرح سینٹ کیٹس نے کیریبیئن پریمیئر لیگ کا پہلی مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ میچ میں سینٹ لوشیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

سینٹ کیٹس کے وارنر پارک میں کھیلے گئے میچ میں اوپنرز نے سینٹ لوشیا کو 25 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس دوران سینٹ لوشیا کے کپتان آؤٹ ہوگئے جبکہ مارک دیال بھی صرف ایک رن بنا کر چلتے بنے۔

بعد ازاں 32 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد رحکیم کورن وال کا ساتھ دینے روسٹن چیز آئے اور دونوں نے 44 رنز کی شراکت قائم کر کے اسکور کو 76 تک پہنچایا لیکن پھر کھلاڑیوں کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ سینٹ لوشیا نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔

کیمو پال نے 5 چھکوں کی مدد سے 39 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو  159 رنز بنانے میں مدد فراہم کی۔ سینٹ کیٹس کی طرف سے فواد احمد اور نسیم شاہ دو، دو وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

جواب میں ہدف کے تعاقب میں سینٹ کیٹس کا آغاز تباہ کن تھا اور پہلے ہی اوور میں کرس گیل بغیر کوئی رنز بنائے روسٹن چیز کی وکٹ بن گئے۔ ایون لوئس بھی صرف 6 رنز بنا کر چلتے بنے، جوشوا ڈی سلوا کا ساتھ دینے شرفین ردرفورڈ آئے اور دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 45 رنز جوڑے تاہم یہ شراکت بھی زیادہ دیر کام نہ آئی۔

میچ سنسنی خیز مراحل میں داخل ہونے کے بعد اننگز کے آخری اوور میں میزبان ٹیم کو فتح کے لیے 9رنز درکار تھے اور ڈریکس نے اعصاب قابو میں رکھتے ہوئے آخری گیند پر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔ ڈریکس نے 24 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 48 رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

جبکہ روسٹن چیز کو ایونٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، سینٹ کیٹس نے فتح کے بعد ٹرافی لہرائی۔

Comments

- Advertisement -