جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستان کی بہادر بیٹی خدیجہ صدیقی نے لندن سے بار کی ڈگری حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: پاکستان کی بہادر بیٹی خدیجہ صدیقی نے برطانوی یونیورسٹی سے وکالت کی اعلیٰ تعلیم مکمل کرلی اور اب وہ بیرسٹر بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں شاہ حسین نامی شخص کے قاتلانہ حملے سے بری طرح زخمی ہونے والی خدیجہ صدیقی نے لندن کے سٹی لا اسکول سے اپنی بار کی ڈگری مکمل کی۔

انہوں نے 12 امتحانات میں امتیازی نمبر حاصل کیے اور بیرسٹر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ یاد رہے کہ انہوں نے ایل ایل بی (وکالت) کی ڈگری یونیورسٹی آف لندن سے مکمل کی۔

- Advertisement -

خدیجہ صدیقی نے 6 مارچ 2019 کو سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر اپنی تصویر شیئر کر کے بتایا کہ انہوں نے بھی یونیورسٹی آف لندن سے لاء کی ڈگری حاصل کرلی، اس کے بعد انہوں نے مزید تعلیم کے لیے سٹی لا اسکول میں داخلہ لیا۔

مزید پڑھیں: خدیجہ صدیقی کو وکالت کی ڈگری مل گئی

حکومت پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خدیجہ صدیقی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُن کی عزم و ہمت کا ذکر کیا اور انہیں پاکستان کی بہادر بیٹی بھی قرار دیا۔

یاد رہے کہ مئی 2016 میں قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر شاہ حسین نے خنجر کے 23 وار کیے تھے، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں البتہ خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہیں اور انصاف کے لیے انہوں نے جنگ بھی لڑی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں