ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

معروف اسٹیج اداکارہ پربہیمانہ تشدد‘ ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں مسلح ملزمان نے گھرمیں زبردستی داخل ہو کراسٹیج  کی معروف اداکارہ صنم عباسی کو تشدد کانشانہ بنایا‘ پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے محلے شانتی نگرمیں اسٹیج اداکارہ صنم کے گھرمیں ملزمان بزور قوت داخل ہوگئے اورانھیں تشدد کا نشانہ بنایا۔  واقعہ کا مقدمہ تھانہ عزیزبھٹی میں درج کرلیا گیا ہے۔

sanam-abbasi-post-1

پولیس نے درج کردہ مقدمے کی بنیاد پرکارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا جبکہ دیگرملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

کراچی میں کسی معروف اسٹیج اداکارہ پرتشدد کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے اس سے قبل پنجاب میں اسٹیج اداکاراؤں کو مختلف واقعات میں قتل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال نومبرمیں اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ اپنی گاڑی میں محافظ کے ہمراہ تقریب سے واپس آرہی تھیں کہ لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے مقام پرمسلح موٹرسوارملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں اداکارہ اور اُن کا محافظ زخمی ہوا، انھیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

sanam-abbasi-post-2

 اس سے قبل اگست 2015 میں پشتو ٹیلی فلموں کی اداکارہ مسرت شاہین کو دن دھاڑے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا  گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں