23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

بھارت، کانگریس کی ریلی میں خوفناک حادثہ، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار میں میں سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران اسٹیج گر گیا جس میں متعدد رہنما اور اراکین زخمی ہوئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس نے ایک روز قبل بہار کے مغربی علاقے چیمپارن میں واقع باگاہی دیوراج میں عوامی ریلی کا انعقاد کیا جس کے دوران اسٹیج گرنے کا واقعہ پیش آیا۔

این این آئی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیج گرنے کے نتیجے میں کانگریس کے رہنما عمران پراتا گھڑی اور اکلیش سنگھ سمیت متعدد کارکنان زخمی ہوئے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق اسٹیج پر ضرورت سے زیادہ کارکنان اور رہنما موجود تھے جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

بھارتی میڈیا نے اسٹیج گرنے کی ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریر کے دوران اچانک اسٹیج نیچے گر پڑا۔ متاثرہ افراد کو ریسکیو کر کے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر گھروں کو روانہ کیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں