جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

’’میچ ہار کر خوشی ہوئی‘‘ اسٹالینز کپتان محمد حارث کا حیران کن بیان

اشتہار

حیرت انگیز

میچ ہارنے پر کپتان اپنی خامیوں پر نظر ڈالتے اور مایوسی کا اظہار کرتے ہیں لیکن اسٹالینز کپتان محمد حارث نے میچ ہارنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

کھیل کوئی بھی ہو، جب دو ٹیمیں میدان میں اترتی ہیں تو جیت صرف ایک کا مقدر بنتی ہے لیکن ہر ٹیم بالخصوص کپتان اپنی جیت کی خواہش رکھتا ہے لیکن فیصل آباد میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ میں اسٹالینز کے کپتان محمد حارث نے مارخورز سے بھاری مارجن سے شکست پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اقبال اسٹیڈیم میں گزشتہ دنوں محمد رضوان کے مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کی۔

- Advertisement -

میچ کی اختتامی تقریب میں شائقین کرکٹ اس وقت حیران رہ گئے جب اسٹالینز کے کپتان محمد حارث نے اس ہار پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

نوجوان کپتان کے اس حیران کن بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہوگئی جس میں وہ یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ کوئی غلطی نہیں ہوئی، ہم ٹورنامنٹ سے پہلے ٹیم کی اسٹرینتھ چیک کر رہے تھے، ہم جو چاہ رہے تھے وہی ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے میچ میں ٹاس جیتا اور بیٹنگ کی تھی، آج ہم نے ہدف کا تعاقب کیا تاکہ ہمیں اپنی اسٹرینتھ کا پتا چل جائے، وہی ہوا، خوشی ہوئی کہ ہم ہار گئے۔

 

واضح رہے کہ اس میچ میں مارخورز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 231 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں اسٹالینز کی پوری ٹیم 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پانچ ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں مارخورز اب تک دو میچز جیت کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہیں جب کہ پینتھرز کا دوسرا اور اسٹالینز کا تیسرا نمبر ہے۔

مارخورز آج اور اسٹالینز کل تیسرے میچ میں ڈولفنز کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

دوسری جانب میچ میں ہارنے پر خوشی کا اظہار کرنے پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں