اشتہار

آؤ ڈیم بنائیں: اے آر وائی نیٹ ورک کا ڈیموں کی تعمیرکے لیے لائیو ٹیلی تھون

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:  اے آر وائی نیٹ ورک کے تحت ملک میں ڈیموں‌ کی تعمیر کے لیے  فنڈریزنگ ٹیلی تھون کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق "آؤڈیم بنائیں، ملک بچائیں” کے تحت ملک کے اہم ترین مسئلے کے حل کے لیے اے آر وائی کی جانب سے بڑا قدم اٹھایا گیا.

اس ضمن میں‌فنڈریزنگ ٹیلی تھون کا اہتمام کیا گیا، جس میں‌ ملک کی معروف شخصیات نے حصہ لیا، ٹیلی تھون نشریات اے آر وائی نیٹ ورک کے تمام چینلز سے براہ راست نشر کی گئیں۔

- Advertisement -

پروگرام کی میزبانی کا فریضہ فیصل قریشی اور ماریہ میمن نے ادا کیا جبکہ دیگر شرکاء میں بہروز سبزواری، شہود علوی، عتیقہ اوڈھو، فیصل جاوید، عارف حمید بھٹی، ہمایوں سعید اور اقرار الحسن شامل تھے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے  کہا کہ ڈیم بنانےکی مہم  شروع کرنے پرچیف جسٹس مبارک بادکےمستحق ہیں، حکومت ڈیم کے لئےفنڈزاکٹھےکرےگی، انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان خودپیسےاکٹھےکریں گے۔

اس موقع پر بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کے بل کے ساتھ اس مد میں کوئی انتظام کیا جائے، عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ عطیہ کرنے والوں کو یقین رکھنا چاہیے کہ ان کی رقم ایمان دار افراد صحیح جگہ  استعمال کریں گے۔

اس موقع پر معروف ٹی وی شخصیت انور مقصود کی جانب سے ایک لاکھ روپے فنڈ میں عطیہ کیے گئے، کینیڈاسےسماجی شخصیت احمدسعید نے ڈیم فنڈمیں 10لاکھ روپےدینےکااعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی تھون میں‌ اکٹھی ہونے والی رقم سپریم کورٹ ڈیم فنڈ میں جمع کرائی جائے گی. آئیں اس کار خیر میں حصہ لیں اور سپریم کورٹ کی اس مہم میں اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے ساتھ شامل ہوجائیں۔

چیف جسٹس کا ٹیلی تھون میں ایک لاکھ روپے عطیہ

ٹیلی تھون میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار  نے بھی خصوصی گفتگو کی،  چیف جسٹس نے کہا کہ  اس کارخیرمیں حصہ ڈالنےپراےآروائی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

چیف جسٹس نے اےآروائی ٹیلی تھون میں ڈیم فنڈ میں ایک بار پھر ایک لاکھ روپے دینےکااعلان کیا، انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی قوم اس میں بھرپور حصہ لے گی،چیف جسٹس نے کہا کہ قوم کسی افواہ پر یقین نہ کرے، انشاءاللہ یہ ڈیم 9 سے ساڑھے نو سال میں تعمیر ہو جائےگا، انھوں نے مزیدکہا کہ ایک گروپ  جو اپنانام ظاہر نہیں کرناچاہتااورایک ارب روپے عطیہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے

پنجاب حکومت کی جانب سے مہم میں بھرپور  حصہ لیا جائے گا: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے  پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ملک میں پانی کا مسئلہ سنگین شکل اختیار کر گیا ہے، بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے اس جانب کوئی خاص توجہ نہیں دی۔

انہوں نے چیف جسٹس کی مہم اور اے آر وائی کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے اس میں بھرپور  حصہ لیا جائے گا۔

معصوم بچوں کے عطیات

فنڈ ریزنگ مہم میں بچوں نے بھی عطیات دیے۔ فیصل قریشی کی بیٹی نےساڑھے13روپے فنڈ میں دیئے، تھیلیسیما کےشکاربچوں نےچندہ کرکے ڈیم کے لئےرقم عطیہ کی، کچھ عرصہ قبل چیف جسٹس کی نواسی نے بھی اپنی جیب خرچ اور عیدی کی رقم سات ہزار

روپے عطیہ کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں