قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون نے اینٹی ریپ بل2020 منظور کر لیا۔
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں وزیرقانون و انصاف فروغ نسیم نے کہا کہ ہمارے اینٹی ریپ بل کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے اپوزیشن سےگزارش ہےکہ اینٹی ریپ بل کی مخالفت نہ کرے، پی پی نے بل کی مخالفت کرکےخواتین کےحقوق کیخلاف اقدام اٹھایا، پاکستان کے زمینی حقائق کودیکھ کراینٹی ریپ بل پر کام کیا گیا۔
قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نےکرمنل لا ترمیمی بل2021 کی بھی منظوری دے دی۔ وزیرقانون نے کہا کہ کرمنل لا ترمیمی بل کےتحت ریپ کےعادی مجرم کو نامرد کیا جائے گا، عمرقید کاٹ کر جب ریپ کرنے والا دوبارہ جرم کرے گا تو نامرد کیا جائے گا۔
قائمہ کمیٹی نے نیب ترمیمی بل2020 بھی منظور کیا۔ نیب ترمیمی بل2021 کےتحت پراسیکیوٹر جنرل کی دوبارہ تعیناتی ہوسکےگی۔ وزیرقانون فروغ نسیم کے مطابق نیب ترمیمی بل میں کسی بھی سیاست کا عمل دخل نہیں ہے۔