اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

قائمہ کمیٹی نے ایم ڈی پی ٹی وی کی فوری بر طرفی کا مطالبہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پاکستان ٹیلی وژن کے مینجنگ ڈائریکٹر کو فوری طور پر بر طرف کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایم ڈی کو خود استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

[bs-quote quote=”پی ٹی وی ملازمین نے بھی ایم ڈی کو فوری طور پر عہدے سے بر طرف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

- Advertisement -

وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی ایک طرف ہے اور ایم ڈی ایک طرف ہیں، ایم ڈی کو  اب خود مستعفی ہو جانا چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کمیٹی کے تمام اراکین نے ایم ڈی پی ٹی وی کو ہٹانے کا کہا ہے، قائمہ کمیٹی اپنی سفارشات وزیرِ اعظم عمران خان کو بھیجے گی۔

دریں اثنا پی ٹی وی ملازمین نے بھی ایم ڈی کو فوری طور پر عہدے سے بر طرف کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، ملازمین نے اس سلسلے میں پیمرا آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں مظاہرین نے کہا کہ ایم ڈی پی ٹی وی کو عہدے سے فوری ہٹایا جائے۔

دوسری طرف ذرایع نے کہا ہے کہ فواد چوہدری اور نعیم الحق کے درمیان ایم ڈی پی ٹی وی سے متعلق اختلافات بڑھ گئے ہیں، نعیم الحق اور ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان نے اس سلسلے میں وزیرِ اعظم سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:  استعفیٰ نہیں دیا مگر تحفظات ہیں، فواد چوہدری کا ردِعمل

ذرایع کے مطابق یہ ملاقات 2 روز قبل بنی گالہ میں ہوئی، جس میں وزیرِ اعظم کو سرکاری ٹی وی کے معاملات پر اختلافات سے آگاہ کیا گیا۔

وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری بھی کل وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں