جمعرات, جولائی 25, 2024
اشتہار

کھڑے ہونے کے انداز سے اپنی شخصیت کو پہچانیں

اشتہار

حیرت انگیز

انسان کی حرکات و سکنات، اٹھنے بیٹھنے کے انداز اس کی شخصیت اور خصوصیات کے آئینہ دار ہوتے ہیں۔ اسی طرح انسان کے کھڑے ہونے کا انداز یعنی اسٹینڈنگ پوزیشن بھی چھپی ہوئی شخصیت کی خصوصیات کو ظاہر کرتی ہے۔

کچھ لوگوں کو دوسروں کی ذاتی خصوصیات کی نشاندہی کرنے کے لیے تخصیصی نشانات کی ضرورت ہوتی ہے، خاص طور پر شناسائی یا معاملات کے آغاز میں، بلکہ کچھ لوگ اپنے کھڑے ہونے کے طریقے کو دیکھ کرخود کو پہچان سکتے اور اپنی شخصیت کی خصوصیات کو باآسانی تلاش کرسکتے ہیں۔

غیر ملکی ویب سائٹ ’جاگرن جوش‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق آپ کی کھڑے ہونے کی پوزیشن آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بتا سکتی ہے۔

- Advertisement -

آپ ٹانگوں کے درمیان فاصلہ رکھ کر کھڑے ہوتے ہیں یا سمیٹ کر؟ ایک ٹانگ آگے کی جانب بڑھا کر ٹانگوں کو کراس کر کے کھڑے ہوتے ہیں یا بالکل سیدھے؟ بس اسی انداز سے آپ کی پوشیدہ شخصیت اور خصوصیات سمیت برتاؤ، مزاج، طاقت، کمزوریوں، زندگی کے نقطۂ نظر، کیریئر اور تعلقات سے متعلق دریافت کیا جاسکتا ہے۔

باڈی لینگویج اور شخصیت کی تشخیص کے ماہرین نے اپنے تجربات سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ جسمانی سادہ اشاروں، جیسے کہ ہم کیسے کھڑے ہیں ہوتے ہیں؟ سے بہت کچھ معلوم کیا جا سکتا ہے۔

1 : ٹانگیں سیدھی کرکے کھڑے ہونے والے

ایسے لوگوں سے متعلق ماہرین کہتے ہیں کہ متوازی ٹانگوں کے ساتھ کھڑا ہونے والے شخص کا کردار اس کے اختیار میں ہوتا ہے، یہ انداز مہذب انسان کی عکاسی کرتا ہے۔ ایسے لوگ دوسروں کی بات کو اہمیت دیتے اور توجہ سے سنتے ہیں۔

یہ لوگ خود اعتماد اور حقیقت پسند ہوتے ہیں، ایسے افراد کسی موضوع پر غیر جانبدارانہ مؤقف رکھتے ہیں اور زیرِ بحث موضوع میں بھرپور جذبات کے ساتھ شراکت نہیں کرتے۔

اسی طرح متوازی ٹانگوں کے ساتھ کھڑی ہونے والی خواتین بھی اپنے مستقبل کے بارے میں دوسری خواتین سے گفتگو کرنا پسند نہیں کرتیں۔

2 : ٹانگوں کے درمیان فاصلہ رکھنا

بعض لوگ اپنی ٹانگوں کے درمیان معمولی سا فاصلہ کرکے کھڑے ہوتے ہیں، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اس کی شخصیت بااختیار اور کمانڈنگ ہے، ایسے لوگ اعتماد اور مضبوطی کا اظہار کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس طرح کھڑے ہونے والے مرد یہ بظاہر یہ بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ مضبوط اور بااعتماد ہیں، کچھ خواتین بھی طاقت اور غلبے کی نشاندہی کرنے کے لیے اسی طرح کھڑی ہوتی ہیں۔

3 : ایک ٹانگ کو کراس کرکے کھڑا ہونا

اگر کوئی شخص ایک ٹانگ آگے بڑھا کر کھڑا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس کی شخصیت پرسکون اور مطمئن ہے، ایسا شخص اپنے جذبات اور احساسات کے بے تکلف اظہار سے جانا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ٹانگیں کراس کرکے کھڑے ہونا دلچسپی یا کشش کی بھی عکاسی کرتا ہے، یہاں تک کہ حیرت انگیز طور پر اگر کوئی شخص کسی گروپ میں کھڑا ہو تو وہ اپنے پیروں کو اس شخص کی طرف اشارہ کرتا ہے جسے وہ سب سے زیادہ دلچسپ سمجھتا ہے یا لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنا چاہتا ہے۔

ٹانگیں کراس کر کے کھڑے ہونے سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کا انداز بہت محتاط ہے، آپ شاید اپنے اخراجات میں محتاط ہیں اور مستحکم سرمایہ کاری کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہ احتیاط آپ کو ایک مضبوط مالی بنیاد بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں