تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستانی عوام کو پٹرول پر سبسڈی دینے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ آج نیب راولپنڈی میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پی ٹی آئی...

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

اسٹار کرکٹر کا ٹریفک چالان ہو گیا

لاہور میں قانون کی خلاف ورزی پر پولیس نے قومی کرکٹ ٹیم کے جارج مزاج بلے پاز آصف علی کا چالان کردیا ہے۔

قومی کرکٹر آصف علی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مشکل میں پھنس گئے۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ میں ٹریفک وراڈن نے کالے شیشے ہونے کی وجہ سے گاڑی روکی جسے کرکٹر محمد آصف چلارہے تھے۔

پولیس کے مطابق کرکٹر آصف علی کا چالان گاڑی میں کالے شیشے لگانے پر کیا گیا، ٹریفک وارڈن نے آصف علی پر 500 روپے پر جرمانہ عائد کیا، جبکہ گاڑی کے شیشوں سے کالے پیپر بھی اتار دیے۔

یہ بھی پڑھیں: گن مین اور ذاتی اسکواڈ رکھنے پر پابندی

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے پرائیویٹ گاڑیوں میں گن مین، ذاتی اسکواڈ ساتھ رکھنے اور کالے شیشہ لگانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس حوالے سے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں کالے شیشوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹرز محمد حفیظ، احمد شہزاد اور سرفراز احمد سمیت دیگر کھلاڑیوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چالان کیے گئے ہیں۔

Comments