تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بھارتی طیارے گرانے والے ونگ کمانڈر نعمان و حسن صدیقی کیلئے ستارہ جرات کا اعزاز

اسلام آباد : یوم دفاع کے موقع پر صدر مملکت نے بھارتی طیاروں کو تباہ کرنے والے ونگ کمانڈر نعمان علی اور حسن صدیقی کو ستارہ جرات سے نواز دیا۔

تفصیلات کے مطابق بہترین کارکردگی دکھانے اور وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی افسران و جوانوں میں اعزازات تقسیم کرنے کے سلسلے یوم دفاع کے موقع پر ایوان صدر میں تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں اعلیٰ سول عسکری قیادت جبکہ شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ برس دو بھارتی طیاروں کو مار گرانے والے پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان علی خان اورحسن صدیقی کو ستارہ جرات سے نوازا۔

خیال رہے کہ دونوں پائلٹس نے 27 فروری 2019 کو پاکستان کے خلاف اڑان بھرنے والے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا جن میں ایک طیارہ پاکستانی حدود میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

پاکستانی حدود میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ ابھی نند کو پاک فوج نے گرفتار کرلیا تھا، بعد ازاں بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نند کو پروقار طریقے سے واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس یوم دفاع کے موقع پر صدر مملکت کی جانب سے راہ حق میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ اور وطن عزیز کی خاطر بہترین خدمات پیش کرنے والے فوجی جوانوں و افسران کو ستارہ جرات، تمغہ جرات اور ستارہ بسالت عطا کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -