پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

اسٹارک آؤٹ نہ ہونے کے باجود پریشانی میں گراؤنڈ چھوڑ گئے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے خلاف مچل اسٹارک حیران کن انداز میں آؤٹ نہ ہونے کے باجود گراؤنڈ چھوڑ گئے، ری پلے میں بھی واضح تھا کہ گیند ان کے بلے سے نہیں ٹکرائی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی کرکٹ ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان میچ میں ماہرین اور شائقین کو اس وقت حیرانی کا سامانا کرنا پڑا جب کینگرو بیٹر مچل اسٹارک ریویو لینے کا فیصلہ نہ کر پائے اور گیند بلے سے نہ لگنے کے باجود ایسے ہی گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

راشد خان نے مچل اسٹارک کو گوگلی بال ڈالی جو آسٹریلوی بیٹر کو بیٹ کرتی ہوئی کیپر کے گلوز میں چلی گئی۔ اس دوران راشد اور افغانستان کے کرکٹرز نے زوردار اپیل کی اور امپائر نے اپنی انگلی کھڑی کرتے ہوئے آؤٹ کا اشارہ کیا۔

- Advertisement -

اسٹارک اس صورتحال میں غیریقینی کا شکار نظر آئے، انھوں نے آف اسٹمپ پر بیٹ ہونے والی گیند پر ساتھی کھلاڑی میکس ویل سے مشورہ بھی کیا مگر وہ بھی انھیں درست صلاح دینے سے قاصر رہے۔

اسی الجھن اور دباؤ میں اسٹارک نے گراؤنڈ سے باہر جانے کے لیے قدم بڑھادیے اور آؤٹ کو اپنی قسمت کا لکھا سمجھ کر قبول کرلیا۔

شائقین کرکٹ اسٹارک کے اس فیصلے پر حیرانی کا اظہار کررہے ہیں کہ بلے میں گیند نہ لگنے کے باوجود انھوں نے ریویو کیوں نہ لیا اور پریشانی میں گراؤنڈ سے چلے گئے، بعد میں ری پلے نے بھی ان کی غلط فہمی کی تصدیق کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں