پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

مچل اسٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کی معروف فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو 24.75 کروڑ روپے (یعنی 2 لاکھ 97 ہزار امریکی) ڈالر میں خریدا ہے۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو سن رائزرز حیدرآباد نے 20.40 کروڑ روپے (دو لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر) میں خریدا ہے، وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین کرکٹر بنے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پیٹ کمنز کی آٹھ سال کے طویل عرصے کے بعد آئی پی ایل میں واپسی ہوگی، وہ انٹرنیشنل کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے لیگز نہیں کھیل رہے تھے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 2018 میں پیٹ کمنز کو 9.4 کروڑ روپے میں خریدا تھا لیکن وہ انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

مچل اسٹارک نے سال 2014 میں اپنے آئی پی ایل کیرئیر کا آغاز رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں