بدھ, دسمبر 18, 2024
اشتہار

اسٹار لنک کی ڈیوائس نے اربوں ڈالر کی منشیات بھارت لانے کی کوشش ناکام بنادی

اشتہار

حیرت انگیز

ایلون مسک کی کمپنی اسٹارک لنک کی دیوائس نے 4 ارب ڈالر کی منشیات بھارت سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس اس حوالے سے اسٹار لنک سے تفصیلات طلب کرے گی جس کا مقصد منشیات کے ان اسمگلروں کا سراغ لانا ہے جنہوں نے اس کمپنی کی سٹیلائٹ انٹرنیٹ ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے گہرے سمندروں میں سفر کیا اور پہلی بار 4 ارب 25 کروڑ ڈالر منشیات ’میتھ‘ بھارت کے سمندر لے کر پہنچے۔

انڈمان اور نکوباز جزیرے کے حکام کی طرف سے بھیجے گئے پولیس نوٹس کے بارے میں براہ راست معلومات رکھنے والے دو افراد نے کہا کہ اسٹار لنک سے خریدار کا نام اور ادائیگی کا طریقہ کار، رجسٹریشن کی تفصیلات اور اسمگلر جب بین الاقوامی پانیوں میں میانمار سے ہندوستان جاتے تھے تو انٹرنیٹ ڈیوائس کا استعمال کہاں کیا گیا تھا کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔

- Advertisement -

انڈامان جزیرے کے اعلیٰ پولیس افسر ہرگوبندر ایس دھالیوال نے کہا کہ واقعے نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے کیونکہ یہ پہلی بار ہے کہ اسٹار لنک کے آلے کا استعمال منشیات کے بڑے پیمانے پر ہندوستانی پانیوں میں جانے اور پہنچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تفتیش بالکل اسی طرح سامنے آئی ہے جب مسک کی ملکیت والی کمپنی ہندوستان میں اپنی سیٹلائٹ براڈبینڈ خدمات شروع کرنے کے لیے گرین لائٹ دینے سے پہلے کسی بھی ممکنہ سیکیورٹی خدشات کا دور کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

6000 کلو گرام میتھ برآمد

اسٹار لنک نے حال ہی میں ارب پتی مکیش امبانی کے ساتھ تلخ آمیزش کے بعد لابنگ کی جنگ جیت لی ہے کہ نئی دہلی کو کمپنیوں کو سیٹلائٹ اسپیکٹرم کس طرح مختص کرنا چاہیے۔

اس سے قبل انڈمان اور نکوباز جزیروں کی دور دراز چوکی میں پولیس نے نومبر کے آخر میں میانمار کی کشتی سے چھ ہزار کلو گرام سے زائد میتھ ضبط کی تھی جس میں مشتبہ ممنوعہ اشیا کی بوریاں تھیں اور پتا چلا کہ اسٹارک لنک منی انٹرنیٹ ڈیوائس استعمال کی گئی تھی۔

اسٹار لنک کا کہنا ہے یہ آلہ بین الاقوامی پانیوں میں کام کرتا ہے۔

پولیس کا اندازہ ہے کہ ضبط شدہ میتھ کی خوردہ مارکیٹ قیمت 36 کروڑ (یعنی 4.25 بلین ڈالر) تھی۔

انڈمان پولیس نے چار دسمبر 2024 کو ہندوستانی قانون کے تحت پہلے ایک نوٹس بھیجا تھا جو حکام کو تحقیقات سے متعلق کمپنیوں سے معلومات حاصل کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں