اشتہار

اسٹیٹ بینک کا ڈالر کے کاروبار میں ملوث بینکوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ڈالر کے کاروبار میں ملوث بینکوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کے کاروبار میں ملوث کسی بینک کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی میں صنعتکاروں سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر سے منافع کمانے والے نجی بینکوں کے خلاف تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں اور ان تحقیقات کی بنیاد پر ذمے دار بینکوں کے خلاف جلد ایکشن ہوگا اور ڈالر کے کاروبار میں ملوچ کسی بینک کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ ان تحقیقات پر مبنی رپورٹ 23 جنوری کو میڈیا کو پیش کر دی جائے گی۔

- Advertisement -

اس سے قبل صنعتکاروں سے مذاکرات میں ڈالرز نہ ملنے اور ایل سیز نہ کھلنے پر ایکسپورٹرز گورنر اسٹیٹ بینک کے سامنے پھٹ پڑے اور شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ ڈالرز نہ ملنے اور ایل سیز نہ کھلنے سے کاروبار کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ ایکسپورٹ متاثر ہو رہی ہیں جب کہ امپورٹرز کے پاس خام مال درآمد کرنے کیلیے ڈالرز نہیں ہیں۔

اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ ضروری اشیا کی ایل سیز کھل رہی ہیں۔ ساری انڈسٹریز اہمیت کی حامل ہیں، ہر کوئی اپنے حصے کا کام کر رہا ہے۔ جیسے جیسے ڈالرز کی کمی کا معاملہ حل ہوگا ایل سیز کھولنے کا عمل بھی تیز ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ صنعتکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں۔ درآمدات کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرلیے ہیں اور تاجروں کی تجاویز پر ایکشن ہوگا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں